15 جون 2009 - 19:30

امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے اپنے تازہ اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ عراق پر سنہ 2003 میں امریکی حملے کے بعد اب تک ایک لاکھ عراقی شہری مارے گئے ہیں۔

النشرہ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے اپنے تازہ اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ عراق پر سنہ 2003 میں امریکی حملے میں اب تک ایک لاکھ عراقی شہری مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزآر تک پہن‍چ گئی ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق عراق میں اب تک 4297 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 31267 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔
افغانستان میں 679 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 2828 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔